اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے الیکشن کمیشن نے مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے پاناما لیکس سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کیلئے تاریخ مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم پاکستان اور فریق پارٹیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین اگست کو طلب کرلیا ہے۔کہاجارہا ہے کہ پاکستان کا الیکشن کمیشن وزیراعظم کےخلاف ایک ساتھ چاردرخواستوں کی سماعت کرے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی،تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک نے الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے نام سامنے آنے کے بعد پاکستان کی بڑی جماعتوں نے ان سے استعفی دینے اور معاملے کی غیر جانبدارانہ چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔پاکستان کے وزیراعظم نے ایک اعلیٰ سطح کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کمیشن کے ضابطہ کار پر حکومت اور حزب اختلاف کی جماعتوں میں میں اتفاق نہیں ہو سکا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲